• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 153340

    عنوان: کیا بوہرا فرقہ سے تعلق رکھنے والے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا درست ہے ؟

    سوال: کیا بوہرا فرقہ سے تعلق رکھنے والے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 153340

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1140-1083/sd=11/1438

    بوہرہ فرقہ آغاخانیوں کی طرح فرقہ اسماعیلیہ کی ایک شاخ ہے اور اسماعیلی فرقہ اپنے کفریہ عقائد کی بناء پر تمام علمائے اسلام کے نزدیک کافر و مرتد ہے ، آپ کے مسائل اور ان کے حل میں ہے :ان دونوں فرقوں کا حکم قادیونیوں کی طرح ہے ، بس اتنا فرق ہے قادیانی لوگوں کو مرتد کرتے ہیں اور بوہرہ اپنے مذہب کی دعوت نہیں دیتے ہیں۔ حاصل یہ ہے کہ بوہرہ فرقہ کافر و مرتد ہے ،اس لیے اس فرقہ سے تعلق رکھنے والے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا صحیح نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند