• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 2905

    عنوان: میری بہن نماز کا بہت اہتمام کرتی تھی‏، لیکن بیماری کی وجہ سے کچھ نمازیں قضا ہوگئیں‏، اس کا کیا کفارہ ہوگا؟

    سوال:

    میری بہن حافظہ تھی، جون میں اس کا انتقال ہوگیا، وہ نماز کے بارے میں محتاط رہتی تھی، لیکن بیماری کی وجہ سے تین مہینے سے زیاد ہ نمازنہیں پڑھ سکی۔ جب کچھ آرام ملتاتھا تو وہ کم از کم فرائض ادا کرنے کی کوشش کرتی تھی ۔وہ یہ بھی کہاکرتی تھی کہ اگرمیں ٹھیک ہوگئی تو میں ساری قضا نماز پڑھوں گی۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں اس کی طرف سے کیا کفارہ دے سکتاہوں۔

    جواب نمبر: 2905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 130/ ج= 124/ ج

     

    جونمازیں چھوٹ گئی ہیں، آپ اس کا فدیہ ادا کردیں۔ ایک دن کی چھ نماز کے حساب سے (مع وتر کے) جتنی نمازیں چھوٹی ہیں، اس کا فدیہ (ایک نماز کے عوض پونے دو سیر گیہوں یا اس کی قیمت ادا کردیں) اللہ کی ذات سے توقع یہی ہے کہ وہ آپ کی بہن کو معاف کردے گا۔

    _________________

    جواب درست ہے، حساب کرکے جتنی نمازوں کے متروک ہونے کا ظن غالب بالیقین ہو اتنی نمازوں کا فدیہ مذکورہ طریقہ پر ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند