عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 603002
كیا كہنا درست ہے كہ ’’تبلیغ میں جانا اللہ كے راستے میں جانا ہے‘‘؟
تبلیغی جماعت میں جانے کو اللہ کے راستے میں جانا یہ کہنا کیسا ہے ؟
جواب نمبر: 60300219-Feb-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 610-410/B=06/1442
غیرمسلموں کو دین اسلام کی دعوت دینے کے لئے اور ان میں اللہ کا کلمہ بلند کرنے کے لئے گھر سے نکلنا اصل اللہ کے راستہ میں نکلنا ہے۔ دین سیکھنے کے لئے یا علم دین سیکھنے کے لئے جو گھر سے نکلتا ہے یہ بھی اللہ کے راستہ میں نکلنا فرمایا گیا ہے۔ مگر پہلے کے مقابلہ میں اس کا درجہ کمتر ہے۔ یہ دراصل دعوت و تبلیغ کی محنت ہے۔ علم دین سیکھنے سکھانے اور دوسروں تک پہونچانے کی محنت ہے۔ اس پر اللہ تعالی کے یہاں بہت زیادہ اجرو ثواب ملتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مولوی زکریا (رحمة اللہ علیہ) نے فضائل صدقات میں فرمایا صرف اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم چالیس دن کا فاقہ کرسکتے ہیں اوراس کے بعد فرمایا کہ ایک بزرگ نے عیسائی پادری کو اسلام کی دعوت دی اس نے کہا کہ اگر تم چالیس دن کا فاقہ کرو گے تو میں مسلمان ہوجاؤں گا پھر ساٹھ دن کا فاقہ کیا اور وہ عیسائی مسلمان ہوگیا۔ (فضائل صدقات کم کھانے کی فضیلت میں) کیا یہ نبوت پر ڈاکا ڈالنا نہیں ہے؟
761 مناظرمیں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ عورت اگر تبلیغ
کے لیے جانا چاہے تو اس کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے، کیا اگر محرم نہ ہو تو وہ
تبلیغ نہیں کرسکتی؟
میرا سوال یہ ہے کہ میری ایک کزن ہے جس سے مجھے بہت پیار تھا۔ پھر اللہ نے مجھے دین کی سمجھ دی او رمیں نے اس کو اپنی بہن بنا لیا اور ان کو بھی بتادیا ہے۔ یہی نہیں میں سب کو بہن ہی سمجھتاہوں۔ اب سوال یہ ہے کہ میں اس کو بہن بناچکا ہوں تو کیا میں ان کو موبائل ایس ایم ایس کے ذریعہ دین کی تبلیغ کرسکتاہوں؟
441 مناظرمیں انجینئرنگ یونیورسٹی کا طالب علم ہوں اور یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہتا ہوں۔ میں یونیورسٹی کے تبلیغی جماعت کے لوگوں سے جڑنا چاہتا ہوں، لیکن ہم یونیورسٹی سے باہر نہیں جاسکتے ہیں اورہمیں انتظامیہ سے تحریری اجازت لینی پڑتی ہے اورباہر جانے کی وجہ بتانی پڑتی ہے۔ اگر ہم ان کو یہ کہیں کہ ہم شب جمعہ یا سہ روزہ یا خانقاہ میں جارہے ہیں تو وہ لوگ اجازت نہیں دیں گے۔ اس لیے میرا سوا ل یہ ہے کہ میں یہ لکھتا ہوں کہ میں گھر جارہا ہوں اوردل میں یہ نیت کرتا ہوں کہ اللہ کے گھر جارہا ہوں، توکیا میرا یہ کرنا صحیح ہے یا نہیں؟کبھی کبھی امتحان کی تیار ی کے لیے کم وقت ہونے کی وجہ سے میری تعلیم متاثر ہوتی ہے۔ میں کیا کروں؟ کیا میں تبلیغ میں جانا بند کردوں اور اپنی تعلیم میں جو کہ دینی تعلیم نہیں ہے بلکہ انجینئرنگ کی ہے اس میں پوری توجہ لگاؤں۔ کیوں کہ میرے دوست کہتے ہیں کہ تم غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہو۔ برائے کرم قرآن اورحدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرماویں۔
396 مناظرتبلیغی جماعت کے اکابرین کئی عرصے سے دین کا کام کررہے ہیں اور کافی کامیاب بھی ہیں، اللہ ان کو مزید کامیابی کی توفیق دے، مگر تبلیغی والے جہاد کے بارے میں بالکل بات نہیں کرتے ہیں، اس کے بارے میں آپ کیاکہتے ہیں؟ کیا اس جماعت میں شامل ہونا چاہئے جو جہاد کا پرچار نہ کرے؟ براہ کرم، جواب دیں۔
513 مناظر