• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 22208

    عنوان: کیا فرماتے ہیں علمائے دیوبند تبلیغی جماعت کے بارے میں کہ آیا یہ سنت سے ثابت ہے تو کیسے اور آیا یہ بدعت ہے تو کونسی؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔ 

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دیوبند تبلیغی جماعت کے بارے میں کہ آیا یہ سنت سے ثابت ہے تو کیسے اور آیا یہ بدعت ہے تو کونسی؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 22208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):761=761-5/1431

    دعوت وتبلیغ کا حکم تو قرآن وسنت سے ثابت ہے، البتہ اس کے طریقے منصوص نہیں ہیں، وہ حالات وزمانہ اور اشخاص کے اعتبار سے مختلف ہوسکتے ہیں، تبلیغی جماعت کا نظام اور کام کے طریقے، اکابر امت کے ذہن وقلوب پر ملہم ور مشورے سے طے شدہ ہیں جو موجودہ دور کے لحاظ سے نہایت مفید اور موٴثر ہیں جیسے مدارس عربیہ کا موجودہ نصاب ونظام، پس ان کو بدعت قبیحہ کہنا غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند