• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 56794

    عنوان: (۱) کیا تبلیغی جماعت میں جانا دین ہے؟ (۲) کیا محلے کے ، کالج کے ، یا کسی اور جگہ کے مسلمانوں کو دین کی دعوت دینا بھی دین ہے؟ اس بات کو قرآن وسنت کی روشنی میں واضح کریں۔ اللہ آپ کو مسلمانوں کی مدد کرنے کا اچھا بدلا دے، آمین۔

    سوال: (۱) کیا تبلیغی جماعت میں جانا دین ہے؟ (۲) کیا محلے کے ، کالج کے ، یا کسی اور جگہ کے مسلمانوں کو دین کی دعوت دینا بھی دین ہے؟ اس بات کو قرآن وسنت کی روشنی میں واضح کریں۔ اللہ آپ کو مسلمانوں کی مدد کرنے کا اچھا بدلا دے، آمین۔

    جواب نمبر: 56794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 138-135/B=3/1436-U (۱) جی ہاں یہ بھی دین کا ایک کام ہے۔ (۲) جی ہاں یہ بھی دین کا کام ہے۔ قرآن اورحدیث میں لوگوں کو دین کی دعوت دینے، اچھی باتیں بتانے اور برائی سے روکنے کی بہت تاکید آئی ہے۔ اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو ہدایت دیتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند