عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 148122
جواب نمبر: 148122
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 479-381/H=4/1438
رفاہی کاموں کو لے کر کے دین کی طرف مائل کرنا اصالةً کوئی شرعی حکم نہیں ہے، اگر مسلمان اپنے عقائد واعمال درست رکھیں دین میں پختگی پیدا کریں دوسروں کی جان مال عزت وآبرو کی حفاظت اپنی جان مال عزت آبرو کی حفاظت کی طرح کریں حسن سلوک حسن اخلاق اور ادائے حقوق کو شیوہ بنائیں شریعت مطہرہ کے احکام کو مضبوطی سے پکڑلیں آپس میں تشتت وافتراق سے پوری طرح اجتناب کرتے رہیں، غیرمسلموں کے ساتھ اچھا برتاوٴ برتیں ایسے مسلمانوں کا وجود ہی خود ایک مستقل دعوتِ اسلام ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند