عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 601012
خواب میں کتے کو اپنے اوپر حملہ آور دیکھ کر اسے مار ڈالا
میں نے خواب دیکھا کہ ایک کتے نے مجھ پر حملہ کر دیا مگر میں نے اس کو جبڑوں سے پکڑ کر چیر دیا اور کتا مار گیا برائے مہربانی اس تعبیر بتا دیں آپ کی مہربانی ہوگی۔
جواب نمبر: 60101217-Nov-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:204-140/sn=3/1442
خواب میں کتا دیکھنے کی تعبیر معبرین نے دشمن، چغل خور اور دانشمند وغیرہ سے دی ہے ،آپ نے جب کتے کو مارڈالا تو امید ہے کہ یہ اچھا ہی خواب ہوگا؛ باقی خواب کوئی شرعی حجت نہیں ہے اور نہ ہی یہ موٴثر بالذات ہے، بس آپ متیقظ وبیداررہیں نیز صبح وشام کی مسنون دعاؤں کا اہتمام کریں ، ان شاء اللہ حفاظت رہے گی ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
گھر میں کوئی محرم نہ ہو صرف بیوی اور بچیاں ہوں، ایسے شخص کا جماعت میں جانا کیسا ہے؟
5711 مناظرمیری شادی کو چالیس سال کے قریب ہونے کو ہیں۔ جوانی کے جوش اور نفس کی مستی کیوجہ سے بعض دفعہ بیوی کے ساتھ دوسری طرف سے بھی خواہش پوری کرتا رہوں۔ صرف ان دنوں میں جب اس کے ایام شروع ہوجاتے تھے۔ باقی دنوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ اس کے بعد جب اس گناہ کی سنگینی کا احساس ہوا تو توبہ استغفار کرتا ہوں۔ کیا صرف توبہ استغفار کرنے سے یہ گناہ معاف ہوسکتا ہے یا پھر اس کا کوئی کفارہ دینا ہوگا۔ جواب جلد عنایت فرمائیں۔ اللہ آپ سب حضرت کو بہت بہت جزائے خیر دے۔ آمین
3937 مناظریہ کہنا کہ ’’ اللہ کو دین کا کام آگے بڑھانا ہوتا تو نبیوں کو بھیجتا ‘‘
5017 مناظرمیں محمد ساجدحنفی مسلک سے ہوں او رالحمد
للہ دعوت کے کام سے بھی لگا ہوا ہوں، میرا ایک دوست جو کہ شافعی مسلک سے تعلق
رکھتا ہے اس نے مجھ سے ایک سوال کیا جس کا میں جواب نہیں دے پایا ۔سوال یہ ہے کہ
دعوت کا کام تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے چلتا آرہا ہے لیکن اس کے
بعد یہ دعوت کا کام کیسے بند ہوگیا جو کہ سو سال پہلے ابھی پھر سے شروع ہوگیا ؟ میرے
علم میں اضافہ کریں۔ دعا کی درخواست ہے۔