• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 9814

    عنوان:

    حضرت میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ایمان کیسے بچایا جائے؟ میں انڈیاکا رہنے والا ہوں اس وقت نائجیریا میں کام کرتا ہوں۔ یہاں انڈیا جیسا اچھاماحول نہیں ہے۔ مسجد بہت دور ہے اورمیں نمازنہیں پڑھ سکتا ہوں۔تمام برائیاں اتنی کھلی ہوئی ہیں اورمیرے لیے ان سے بچنا بہت ہی مشکل ہے۔ میں ان تمام چیزوں سے بہت زیادہ خوف زدہ ہوں،اس لیے برائے کرم مجھے مشورہ دیں کہ ایا میں نوکری چھوڑ دوں اورانڈیا واپس چلا آؤں ؟یا مجھے اللہ کی جانب راستہ بتائیں اورمجھے اپنا چھوٹا بھائی سمجھ کر میرے لیے ہدایت کی دعا کریں ۔مجھے واقعی ان چیزوں کی ضرورت ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 7=5/ ب

    اگر آپ کی نوکری حلال ہے اور آپ کی کمائی بھی زیادہ ہے تو آپ وہاں رہ کر کمائی کرتے رہیں۔ اللہ سے ان گناہوں سے بچنے کی دعا کرتے رہا کریں۔ نماز کسی حال میں بھی نہ چھوڑیں، اگر ممکن ہوسکے تو کسی اہل اللہ کے ہاتھوں بیعت ہوجائیں اور ان کے بتائے ہوئے اوراد ووظائف کو حسب حکم پڑھتے رہیں۔ اللہ آپ کی حفاظت فرمائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند