• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 28865

    عنوان: بالکل چست پائجامہ اور جینس جو جسم کو ڈھک رہی ہو اس کا پہننا کیسا ہے؟کیا ایسا ہی لباس لڑکیاں پہن سکتی ہیں جب کہ کرتا یا فراک ٹخنہ سے نیچے ہو؟ اور دوسرا سوال ہے کہ بال کس طرح سے برابر کٹوانا ہے جب کہ آگے پیچھے برابر نہیں رہتا ہے بال؟

    سوال: بالکل چست پائجامہ اور جینس جو جسم کو ڈھک رہی ہو اس کا پہننا کیسا ہے؟کیا ایسا ہی لباس لڑکیاں پہن سکتی ہیں جب کہ کرتا یا فراک ٹخنہ سے نیچے ہو؟ اور دوسرا سوال ہے کہ بال کس طرح سے برابر کٹوانا ہے جب کہ آگے پیچھے برابر نہیں رہتا ہے بال؟

    جواب نمبر: 28865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 126=104-2/1432

    (۱) بالکل چست پاجامہ پہننا یا جینس پہننا جس سے مخفی اعضاء کی ساخت معلوم ہوتی ہو جائز نہیں، لڑکیوں کے لیے چست پاجامہ یاجینس پہننے کا بھی یہی حکم ہے، گو ان کا فرَاک یا کرتا گھٹنے سے نیچے ہو کیونکہ عورت کے لباس ممنوعہ ومحرمہ میں وہ لباس بھی داخل ہیں جو لباس مردوں کے ساتھ خاص ہیں۔
    (۲) بال میں مردوں کے لیے سنت یہ ہے کہ پورے سر پر بال رکھے جائیں یا سب کے سب منڈوادیے جائیں یامساوی طریقہ پر کٹوادیے جائیں، کچھ حصہ منڈوانا یا کچھ حصہ میں بال رکھنا یا چھوٹے بڑے اتار چڑھاوٴ بال رکھنا جو آج کل فیشن ہے اور انگریزی بال سے موسوم ہے، یہ خلافِ سنت ہے، اس میں یہود ونصاریٰ، فساق وفجار کے ساتھ مشابہت لازم آتی ہے جو ممنوع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند