• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 610480

    عنوان:

    چاندی كی انگوٹھی میں كونسا پتھر پہننا چاہئے

    سوال:

    سوال : میرا سوال پتھر کے ساتھ چاندی کی انگوٹھی پہننے کے بارے میں ہے۔ 1) مجھے اس چاندی کی انگوٹھی میں کون سا پتھر پہننا چاہئے؟

    2) پتھر میری تاریخ پیدائش کے مطابق ہونا چاہیے۔

    3) ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کون سا پتھر پہنا تھا؟

    جواب نمبر: 610480

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 888-794/M=09/1443

     (1‏،2‏،3) چاندی كی انگوٹھی میں نگینے كے طور پر كوئی قیمتی پتھر عقیق‏، یاقوت وغیرہ پہن سكتے ہیں‏، وہ پتھر‏، تاریخ پیدائش كے مطابق ہونا لازم نہیں‏، علامہ شامی رحمہ اللہ نے الاَفكار كے حوالے سے لكھا ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقیق پتھر استعمال كیا ہے اور فرمایا ہے كہ عقیق پہنو كیونكہ یہ مبارك ہے۔

    قال في غرر الأفكار: والأصح أنه لا بأس به، لأنه عليه الصلاة والسلام تختم بالعقيق وقال تختموا بالعقيق فإنه مبارك الخ (شامي زكريا: 9/518، كتاب الحظر والاباحة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند