• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 59273

    عنوان: اگر کوئی غیرمقلد تصوف کی دلیل قرآن و حدیث سے طلب کرے تو اسکو کیا جواب دیا جائے ؟

    سوال: اگر کوئی غیرمقلد تصوف کی دلیل قرآن و حدیث سے طلب کرے تو اسکو کیا جواب دیا جائے ؟

    جواب نمبر: 59273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 721-722/H=7/1436-U تصوف حقیقی یعنی رذائل کو دور کرنا اور ا خلاقِ فاضلہ سے اپنے آپ اور اپنے قلوب کو مزین کرنا جس کا سلسلہ خیر القرون سے اب تک حضرات اکابر اور اہل حق مسلمانوں میں مسلسل چلا آرہا ہے، یہ تصوف الحمد للہ قرآنِ کریم اور حدیث شریف سے ثابت ہے ”شریعت وطریقت کا تلازم“ ایک کتاب ہے جس میں بدلائل عمدہ بحث ہے، غیر مقلدین بھائی بھی بغور اس کا مطالعہ کرلیں اور بنظر انصاف سمجھ لیں تو اشکالات کے دفعیہ کے لیے کافی ہوگا تاہم بعد مطالعہ کوئی اشکال رہے تو اس کو لکھیں ان شاء اللہ مدلل تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند