• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 157821

    عنوان: غصہ کا علاج

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ میری بیوی کو بہت غصہ آتا ہے۔ براہ کرم، کوئی وظیفہ بتائیں کہ اس کا غصہ ختم ہوجائے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 157821

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:496-422/L=4/1439

    غصہ کے دفعیہ کے لیے آپ اپنی بیوی سے کہدیں کہ وہ باوضو رہنے کا اہتمام کریں اور درودشریف کی کثرت کریں ان شاء اللہ اس سے بیحد فائدہ ہوگا،اور خاص غصہ کے وقت علاج یہ ہے کہ انسان اس جگہ سے ہٹ جائے،اگر کھڑا ہو تو بیٹھ جائے ،بیٹھا ہو تو لیٹ جائے ،وضو یا غسل کرلے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند