• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 166098

    عنوان: کیا حلقہ لگا کر ذکر کرنا جائز ہے ؟

    سوال: کیا حلقہ لگا کر ذکر کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 166098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 170-146/M=2/1440

    اگر کوئی متبع سنت و شریعت شیخ و بزرگ اپنے مریدوں کی اصلاح و تزکیہ کے لئے ایسی جگہ ذکر کا حلقہ لگا کر ذکر کرے جہاں دیگر عبادت کرنے والوں کی عبادت میں خلل نہ ہو اور اتنی بلند آواز سے ذکر نہ کرے کہ جس سے آس پاس کے لوگوں کو تشویش ہو اور نہ اپنے اعضاء کو اس طرح حرکت دے کہ دیکھنے والوں کو ناگوار گزرے اور نہ ریاء و شہرت مقصود ہو تو اس طرح حلقہ لگا کر ذکر کی اجازت ہے لیکن محض رسمی طور پر بغیر کسی معتبر مربی کے ذکر کا حلقہ لگانا جہاں مذکورہ حدود کی رعایت نہ رکھی جائے یہ درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند