• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 177210

    عنوان: كیا تبلیغی جماعت میں وقت لگانے والا كسی شیخ كی ہدایت كے مطابق اپنا معمول بناسكتا ہے؟

    سوال:

    امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔ عرض یہ ہے کہ اگر کوئی شخص تبلیغی جماعت میں وقت لگا رہا ہے باقاعدگی کے ساتھ تو کیا وہ اس کے ساتھ تصوف کے کسی شیخ سے اس کے مطابق اپنا معمول بنا سکتا ہے؟ ہمارے ایک امام ہیں جو اکثر ہمیں کہتے ہیں کہ کسی شیح سے بیعت کر لو۔ حالانکہ ہمارے تبلیغ کے حضرات روزانہ کے ملاقاتوں کے بارے میں بولتے ہیں۔ آپ کے مشورے کا طلبگار۔

    جواب نمبر: 177210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 625-888/B=01/1442

     آپ کے امام صاحب صحیح فرما رہے ہیں، کسی متبع سنت باعمل شیخ سے بیعت ہوئے بغیر عموماً نہ روحانیت آتی ہے اور نہ اخلاق حسنہ پیدا ہوتے ہیں، باقی تبلیغ حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ پہلے حضرت مولانا گنگوہی صاحب رحمہ اللہ کے ہاتھ پر بیعت ہوئے اور پھر حضرت مولانا خلیل احمد صاحب کے مایہٴ ناز خلیفہ بنے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند