• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 55726

    عنوان: برازیل اور دیگر ممالک سے آنے والا گو شت قابل اعتماد ہے ؟

    سوال: تبلیغی جماعت کے ساتھی سعودی عرب کے سلاٹرہاؤس کے ہاسٹل گے تو وھاں ملازمین نے بتایا کھ جب نگران عالم سر پر موجود ہوتا ہے تب تو سب تکبیر کے ساتھ ذبح کرتے ہی ورنہ آپس میں باتیں گالی گلوچ کے ساتھ جھگڑے ، اور گانے چل رہے ہوتے ہیں،کیا وھان چکن کھانا جائز ھے ؟جب مسلمان ملک میں یھ حالات ہیں تو برازیل اور دیگر ممالک سے آنے والا گو شت قابل اعتماد ہے ؟ پھر ھاجی اور معتمرین حضرات وھاں ھوٹلز سے کھانا کھاتے ھیں،اگر گوشت سے پرھیز کریں اور مچھلی ،دال۔سبزی لیں تو مرغی اور مچھلی 1 ہی تیل میں فرائ کی جاتی ھے ،اور دال سبزی کے اوپر تری اور شوربا بنانے کے لے پایوں اور گوشت کے سالن کی تری اور شورباڈالا جاتا ہے ۔ان حالات میں وہاں ہوٹلز سے کھاناجائز ہے ؟

    جواب نمبر: 55726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1269-1012/D=12/1435-U اس بات کا اطمینان ظن غالب کے درجہ میں ہوجانا ضروری ہے کہ یہ ذبیحہ شرعی طریقہ پر ذبح ہوا ہے۔ یہ اطمینان خواہ اپنے مشاہدہ سے ہو یا مخبرکے خبر دینے اور تصدیق کرنے سے ہو، جہاں ایسا اطمینان نہ ہو وہاں احتیاط کرنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند