عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 1836
ایک فقیر نے قربانی کی نیت سے ایک جانور خرید کرعید کے دن سے پالا توکیا اس پر قربانی واجب ہوجا ئے گی؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔
ایک فقیر نے قربانی کی نیت سے ایک جانور خرید کرعید کے دن سے پالا توکیا اس پر قربانی واجب ہوجا ئے گی؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔
جواب نمبر: 1836
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 633/ د= 616/ د
قربانی کی نیت سے خریدنے کی وجہ سے فقیر شخص پر اسی جانور کی قربانی کرنا واجب ہے اور اگر قربانی کے ایام گذرگئے اور یہ شخص قربانی نہیں کرسکا تو اس جانور کو زندہ ہی صدقہ کردے: قال في الشامي شراھا لھا لوجوبھا علیہ بذلک أي بالشراء وھذا ظاھر الروایة لأن شراءہ لما یجري مجری الإیجاب وھو النذر بالتضحیة عرفاً (ج۵ ص۲۲۶، شامي)
صورت مسئولہ میں سال پورا ہوگیا ہے تو بقرعید کے دن اس کی قربانی کرنا واجب ہے اوراگر سال پورا نہیں ہوا ہے تو اگلے سال کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند