• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 146816

    عنوان: عقیقہ کے جانور کا دودھ استعمال کرنا؟

    سوال: مفتیان عظام, اگر کسی نے اپنے یا کسی اور کے عقیقہ کے لئے کوئی بکری خریدی یا اپنے گھر کی ہی پالتو بکری میں عقیقہ کی نیت کر لی تو کیا اس بکری کا دودھ استعمال میں لانا اور جس کے عقیقہ کا وہ جانور ہے اس کا اس بکری کا دودھ پینا جائز ہے ؟اگر نہیں تو پھر اس دودھ کا کیا کیا جائے ۔

    جواب نمبر: 146816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 306-299/M=3/1438

     

    عقیقہ واجب نہیں، مسنون یا مستحب ہے لہٰذا عقیقہ کے لیے بکری خریدی یا گھر کی پالتو بکری میں عقیقہ کی نیت کرلی تو اس سے جانور عقیقہ کے لیے لازم ومتعین نہیں ہوگیا پس اس بکری کا دودھ استعمال کرنا اور جس کا عقیقہ ہے اس کا اس بکری کا دودھ پینا ناجائز نہیں تاہم اولی یہ ہے کہ دودھ استعمال نہ کرے بلکہ کسی غریب کو صدقہ کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند