• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 161739

    عنوان: سوتیلی دادی کا دودھ پینے سے مصاہرت کا حکم؟

    سوال: زید وبکر خالد کے بیٹے ہیں ان کی والدہ کے انتقال کے بعد خالد نے فاطمہ سے شادی کی، زید کے بیٹے نے فاطمہ کا دودھ پیا، کیا زید کے اس بیٹے کا بکر کی بیٹی سے نکاح جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 161739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1204-1048/L=10/1439

    زید کے اس بیٹے کا بکر کی بیٹی سے نکاح جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ اس نے جس عورت کا دودھ پیا وہ اس کی رضاعی ماں ہوگئی اور رضاعی ماں کا شوہر جس سے اس کا دودھ ہو وہ رضیع کا باپ ہوجاتا ہے، پس اس کی اولاد اور اولاد کی اولاد رضیع پر حرام ہوگی، لہٰذا زید کے بیٹے کا خالد کی پوتی یعنی بکر کے بیٹے سے نکاح جائز نہ ہوگا۔ أمومیة المرضعة للرضیع ویثبت أبوة زوج مرضعة إذا کان لبنہا منہ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند