عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 47809

عید کے دن دکان کھولنا اور تجارت کرنا کیسا ہے؟ ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ عید کے دن دکان کھولنا مکروہ ہے؟

Published on: Sep 14, 2013

جواب # 47809

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 1229-1229/M=11/1434-U

دیگر ایام کی طرح عید کے دن بھی دکان کھولنا اور تجارت کرنا جائز ہے، کراہت کی کوئی وجہ نہیں۔ جو صاحب عید کے دن دکان کھولنے کو مکروہ کہتے ہیں، ان سے اس کا حوالہ اور وجہ دریافت کیجیے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات