عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 57993
جواب نمبر: 5799301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 391-388/B=5/1436-U زوال کے بعد ہی جمعہ اور ظہر کا وقت شروع ہوجاتا ہے، زوال کے کچھ منٹ کے بعد سنت پڑھ سکتے ہیں۔ سنت کے لیے اذان کا ہونا ضروری نہیں، ظہر یا جمعہ کا وقت ہوجانا کافی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جمعہ کی دو رکعت فرض نماز سے پہلے جو چاررکعت سنت پڑھی جاتی ہے اس کی نیت کیسے کی جائے گی؟ اور وہ ظہر کی سنت ہوگی یا جمعہ کی ہوگی؟ اور دو رکعت فرض کے بعد کتنی رکعت سنت پڑھی جائے گی؟ اوراس کی ترتیب کیا ہوگی؟ اورنیت جوکی جائے گی وہ ظہر کی سنت کی کی جائے گی یا اورکوئی؟ تفصیل کے ساتھ اور جلدی جواب دیں مہربانی ہوگی۔ (۲) زید کو دس سورتیں یاد ہیں لیکن وہ تہجد کی نماز اس طرح پڑھتا ہے کہ پہلی رکعت میں دس مرتبہ قل ہو اللہ پڑھتا ہے پھر دوسری رکعت میں نومرتبہ یہی سورت پڑھتا ہے،پھر سلام پھیر دیتا ہے۔ اس کے بعد پھر دو رکعت کی نیت کرتا ہے اور پہلی رکعت میں نو مرتبہ یہی سورت پڑھتاہے اور اس کے بعددوسری رکعت میں آٹھ مرتبہ یہی سورت پڑھتاہے، تو کیا ایسا کرنا اس کے لیے جائز ہے اور اس کی نماز ہوجاتی ہے؟ جلدی جواب دیں مہربانی ہوگی؟
3053 مناظرکیا
جمعہ کا خطبہ اردو زبان میں دیا جاسکتا ہے؟ اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟ کیوں کہ یہاں
کویت میں جمعہ کا خطبہ اردو زبان میں ہوتا ہے، اور اسے کویتی حکومت کی اجازت حاصل
ہے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ جب عربستان میں اس کی اجازت دی جاتی تو انڈیا میں کیوں
نہیں؟ برائے مہربانی قرآن وحدیث کے حوالے سے پوری تفصیل سے جواب دیں؟ تاکہ جو عالم
یہاں پر اردو زبان میں خطبہ دیتے ہیں ان سے سوال کرسکوں۔
جمعہ
مسجد کی کیا شرطیں ہیں اگر ہمارے شہر کی مسجد موجود ہے تو ہم یونیورسٹی میں نماز
پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ زیادہ تر لڑکے شہر کی مسجد جاتے ہیں۔