• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 11876

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ جو سود ہمیں ماہانہ یا سالانہ بنیاد پر بینک سے ملتاہے یعنی کبھی یہ پچاس پیسے ہوتا اور کبھی یہ پچاس روپیہ ہوتاہے۔ کیا ہم یہ سود کا پیسہ جوبینک ہمیں ہمارے بچت اکاؤنٹ پر ہمیں دیتا ہے ۔جس کے بارے میں میں بات کررہا ہوں یہ فکس ڈپوزٹ نہیں ہے۔ یہ وہ سود ہے جو کہ ماہانہ بنیاد پر ملتاہے ۔ برائے کرم وضاحت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 544=147tl

    جی ہاں! یہ بھی سود ہے اور اس کو اپنے کسی کام میں لانا جائز نہیں، اس رقم کو بینک سے نکال کر بلانیت ثواب فقراء مساکین، محتاجوں، بیواوٴں وغیرہ پر خرچ کردیا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند