• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 161881

    عنوان: کسی کو اپنا حصہ پندرہ سال پہلے والی قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور کرنا؟

    سوال: میرے والد صاحب نے 15 سال پہلے اپنی بہنوں سے وراثت کے ایک مکان کے حصے ان کی رضامندی سے خرید کر اس کی قیمت ادا کر دی تھی ، لیکن چچا سے حصہ نہیں خریدا اور نا ہی چچا سے اِس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی،آج میرے چچا کا ہم سے یہ کہنا ہے کہ یہ مکان میں اپنے پاس رکھنا چاہتا ہوں اور میرے والد صاحب نے جس قیمت پر 15 سال پہلے بہنوں سے حصے خریدے تھے وہ تمام حصے آج اسی قیمت پر مجھے فروخت کر دو۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا چچا کا اِس بات پر ہمیں مجبور کرنا درست ہے کہ ہم 15 سال پہلے والی قیمت پر انہیں حصے فروخت کر دیں۔

    جواب نمبر: 161881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1082-1005/M=9/1439

    صورت مسئولہ میں چچا کا آپ کو ۱۵/ سال پہلے والی قیمت پر حصے فروخت کرنے پر مجبور کرنا درست نہیں، بیع وشراء کا معاملہ تراضی طرفین سے ہونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند