Pakistan

سوال # 5207

میرے چوتھے بھائی کو مرگی کی بیماری ہے۔ ہم نے بہت سے عاملوں اور ڈاکٹروں سے جانچ کروائی ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا۔ برائے کرم خصوصی دعا کریں اور کوئی تعویذ یا وظیفہ عنایت فرماویں۔

Published on: Jun 7, 2008

جواب # 5207

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 830=700/ ب


 


ہم آپ کے بھائی کے لیے دل سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے بھائی کو مرگی کی بیماری سے شفاء کامل عطا فرمائے۔ اپنے بھائی سے فرمادیں کہ سات مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں۔ أسأ اللّٰہَ العظیمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ أن یَّشْفِیَنِيْ اس کے علاوہ بکثرت یَا سَلامُ یَا سلامُ پڑھتے رہیں۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات