• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 163434

    عنوان: قرضہ ادا کرنے کا کوئی وظیفہ

    سوال: میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتا تھا ۔جب میں الگ ہوا تو میرے بھائی نے مجھے حصے میں ایک پارٹی کی واپسی چک میرے حصے میں دے دیا اور نقد رقم کچھ بھی نہیں دیا۔وہ پارٹی پیسہ نہیں دے رہی ہے ایک سال کی مدت گزر گئی کوئی پیسہ اس پارٹی نے نہیں دیا اور اس کے پاس کوئی ایسا کاروبار بھی نہیں ہے کی وہ پیسہ ہمیں دے مانگنے پر کہتا ہے کہ دیدیں گے اور ایک سال کی مدت گزر گئی کوئی پیسہ نہیں دیا رقم بھی زیادہ ہے ۔ میں نے قرض لے کر دو پاور لوم لگائی ہے ۔ اللہ کے کرم سے چل بھی رہی ہے ۔لیکن کچھ قرض بھی میں نے واپس کیا ۔اللہ پاک کاروبار میں ترقی کا کوئی راستہ کھول دے آپ سے گزارش ہے کہ کوئی وظیفہ بتا دے کہ میرا قرضہ ادا ہو جائے اور میری رقم اس پارٹی سے واپس مل جائے ۔

    جواب نمبر: 163434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1370-1200/L=11/1439

    آپ پارٹی سے پیسہ ملنے کے سلسلے میں اللہ رب العزت سے دعاء کیجیے اور ہم بھی آپ کے لیے دعا کریں گے ان شاء اللہ تعالی، جہاں تک قرض کی ادائیگی کا مسئلہ ہے تو اس کے لیے آپ یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ غیب سے قرض کی ادائیگی کا انتظام ہوجائے گا دعا یہ ہے اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند