متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 147444
جواب نمبر: 14744401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 359-288/H=4/1438
اچھے خواب ہیں، ماشاء اللہ تعبیر یہ ہے کہ اتباعِ سنت، تلاوت قرآنِ کریم اور نماز سے آپ کو ان شاء اللہ فائدہ پہنچے گا، مذکورہ بالا امور کا جی جان سے اہتمام کرتے رہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں کئی سالوں سے مسلسل لیور کی خرابی اور بہت سی دوسری بیماریوں کابغیر طبی علامت کے شکار ہوں۔مجھے ایک راقی نے مشورہ دیا کہ میری یہ حالت جن کی موجودگی کی وجہ سے ہے۔ میں پریشان ہوں کہ آیا ان خوابوں میں سے کوئی میری حالت سے تعلق رکھتا ہے؟میں آپ کی تعبیر کے لیے ممنون و مشکور ہوں گی۔ (۱)خواب میں خلاف معمول طریقہ پر بڑی سائز کے ہرے رنگ کے سانپ دیکھنے کا کیا مطلب ہے؟سانپ میرے مطبخ میں تھا یہ دوستانہ لگ رہا تھا اورمیں اس کی پیٹھ تھپ تھپا رہی تھی۔ (۲)میں نے ایک خواب دیکھا جس میں ایک بچھو اور تین بلیاں میرے مطبخ میں چھپی ہوئی تھیں۔ ایک بلی نے میرے اوپر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ (۳) میں نے کچھ خواب دیکھا جس میں کوئی بری روح میرے اوپر حملہ کررہی تھی اور میں اس کو اپنے گھر سے بھگانے کے لیے حملہ کررہی ہوں۔ ان تمام خوابوں کا کیا مطلب ہے؟
1719 مناظرایک دن رات میں نے دیکھا کہ بہت سا پانی آسمان کی طرف جارہا تھا گویا ایسا لگ رہا تھا کہ اللہ اپنا عذاب برپا کررہے تھے۔ اس کے بعد میرے اندر کپکپی شروع ہوگئی پھر میں نے آسمان میں ایک نور انسانی شکل میں دیکھا ۔میں نے یوں کہنا شروع کردیا یا اللہ غلطی ہوئی معاف کردو بول کر لپٹ گیا اور بوسہ دینا شروع کردیا اورمیں یہ محسوس کررہا تھا کہ یہ تواللہ ہیں اور خوب لپٹنا شروع کردیا۔ اتنے میں وہ نور والی شکل انسانی شکل میں تبدیل ہوگئی اور کہا ڈرو مت میں تمہاری حفاظت کروں گا اور یہ کہہ کر مجھے آسمان کی طرف لگایا اورایک اونچی جگہ پر لے جاکر ایک موقع پر تیڑھا کردیا جہاں سے ساری دنیا چیونٹی کی طرح نظر آرہی تھی ۔ اس کے بعد میں نے دیکھا سارا عذاب تھم گیا اور صاف پانی ایک نہر کی شکل میں جاری تھا۔ اتنے میں میں کچھ لوگوں کو دیکھا وہ ایک کنویں کے پاس ٹھہر کر آواز دے رہے ہیں کہ مجھے کچھ پیسہ چاہیے اتنے میں اس کنویں سے کچھ پیسہ نکل آیا۔ اس کے بعد میں ایک کھیل میں شامل ہوا جو کی اس جاری صاف شفاف نہر جس کی زمین نظر آرہی تھی اس میں سے گزر کر وہ کھیل میں میں نے کامیابی حاصل کرلی۔
1503 مناظر