• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158725

    عنوان: كیا تصویر لگی اشیاء كی خریداری پر ہم بھی اس وعید میں داخل ہوں گے

    سوال: سوال: آج کل ہم پاکستان میں جو چیز بھی خریدتے ہیں اس کے بیرونی سائیڈ پر تصویر لگی ہوتی ہے ( 1 ) حدیث کی کتابوں میں جو اس پر وعیدیں آئی ہیں کیا ہمارے اس غیر ارادی عمل پر بھی ہم اس وعید میں داخل ہوں گے ۔ ( 2 ) اس سے ہماری نماز پر تو فرق نہیں پڑے گا؟ ( 3 ) اخبار میں جو اللہ اور رسول اور صحابہ کرام کے نام اس کے علاوہ آیات احادیث مبارکہ ہوتی ہیں ان کو بغرض بے ادبی کے بچانے کیلئے ان کو چولہے میں جلانا کیساہے ؟

    جواب نمبر: 158725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 529-444/sd=5/1439

    (۱) جی نہیں! صورت مسئولہ میں آپ تصویر کی وعید میں داخل نہیں ہوں گے۔

    (۲) ایسی چیز خریدنے کی وجہ سے جس پر تصویر بنی ہوئی ہو، نماز میں کوئی کراہت پیدا نہیں ہوگی۔

    (۳) جن اخبارات میں اللہ اور رسول اور آیات واحادیث وغیرہ لکھی ہوئی ہوں، بہتر یہ ہے کہ ان کو کسی پاک کپڑے میں لپیٹ کر کسی محفوظ جگہ دفنادیا جائے یا دریا میں بہادیا جائے اور جلاکر اس کی راکھ دفنانے کی بھی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند