• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 29635

    عنوان: میرا ایک دوست رات کو سویا اورسوتے ہوئے احتلام ہوگیا، وہ اسی حالت میں لیٹارہا ۔ رات کو اس نے خواب میں نبی پاک (صلی اللہ علیہ وسلم )کی زیارت بھی کی اورآپ اس سے فرما رہے تھے کہ قرآن پڑھا کرو اور تمام قرآن پڑھنے والوں سے میں خود یعنی نبی پاک سب سے زیادہ قرآن پڑھتے ہیں۔ میرا دوست کہتا کہ ہے میں نے بچپن میں قاری صاحب سے جو قرآن پڑھا تھا ، اس کے بعد کبھی نہیں پڑھا ۔ وہ 24/ سال کا ہے۔ زنا کی طرف اس کادل بھی بہت کرتا ہے ، مواقع بھی ملتے ہیں ، لیکن وہ اپنے آپ کو روکتاہے ۔ براہ کرم، اس بارے رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میرا ایک دوست رات کو سویا اورسوتے ہوئے احتلام ہوگیا، وہ اسی حالت میں لیٹارہا ۔ رات کو اس نے خواب میں نبی پاک (صلی اللہ علیہ وسلم )کی زیارت بھی کی اورآپ اس سے فرما رہے تھے کہ قرآن پڑھا کرو اور تمام قرآن پڑھنے والوں سے میں خود یعنی نبی پاک سب سے زیادہ قرآن پڑھتے ہیں۔ میرا دوست کہتا کہ ہے میں نے بچپن میں قاری صاحب سے جو قرآن پڑھا تھا ، اس کے بعد کبھی نہیں پڑھا ۔ وہ 24/ سال کا ہے۔ زنا کی طرف اس کادل بھی بہت کرتا ہے ، مواقع بھی ملتے ہیں ، لیکن وہ اپنے آپ کو روکتاہے ۔ براہ کرم، اس بارے رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 242=242-2/1432

    خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ایک عظیم نعمت اور بڑی سعادت ہے، خواب میں دوست کو تنبیہ وہدایت ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت اوراس کے حقوق پر عمل میں کوتاہی ہورہی ہے، اس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے، زنا کی طرف دلی میلان کے باوجود خود کو اس گناہ سے روکے رکھنا نہایت اجر وثواب کا کام ہے، جب دل میں برائی کا خیال آئے تو خدائی عذاب کااستحضار کرلیا کرے، اللہ تعالیٰ ہرایک کو گناہوں سے محفوظ رکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند