• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601292

    عنوان:
    خواب میں سانپ آکر گالو پر کاٹنے لگتے ہیں ...

    سوال:

    سوال : -1 کچھ دن پہلے میں نے خواب دیکھا کہ ے میرے والد صاحب کسی جگہ بیٹھے ہیں اور اس پاس ہریالی ہے پھر ایک دو کالے سانپ آکر ان کے گالو پر کاٹنے لگتے ہیں اور پھر اسی طرح میں بھی ایسی جگہ بیٹھا تھا جہاں اس پاس ہریالی اور درخت تھے اور پھر اسی طرح سانپ آکر میرے گالوں پر بھی کاٹنے لگتے ہیں۔

    2 -ایک اور خواب میں دیکھا کہ میں باہر سے گھر آیا تو دو تین لڑکی والے مجھے دیکھنے آئے ہیں ۔برائے مہربانی خواب کی تعبیر فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر ۔

    جواب نمبر: 601292

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 365-256/B=04/1442

     پہلے خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے والد صاحب اور آپ اپنے اپنے مال کی زکاة نکالنے میں کوتاہی کرتے ہیں۔

    دوسرے خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے گھر میں جلد ہی خوشحالی آنے کا امکان ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند