• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 69855

    عنوان: کیا دعوت و تبلیغ کرنا فرض عین ہے؟

    سوال: (۱) کیا دعوت و تبلیغ کرنا فرض عین ہے؟ (۲) کیا داڑھی رکھنا فرض ہے ؟ (۳) داڑھی کاٹنے اور داڑھی رکھنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟ (۴) کیا فرض نماز کے بعد دعا کرنا خلاف سنت ہے؟

    جواب نمبر: 69855

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1367-1453/H=01/1438
     (۱) فرض عین نہیں بلکہ فرض کفایہ ہے آیتِ مبارکہ وَلْتَکُنْ مِنْکُمْ أُمَّةٌ یَدْعُونَ إِلَی الْخَیْرِ (سورة آل عمران، پ/۴) کی تفسیر احکام القرآن للجصاص رحمہ اللہ سے اسی طرح ثابت ہوتا ہے۔
    (۲) ڈاڑھی رکھنا واجب ہے۔
    (۳) ایک مشت سے کم رکھنے کے لیے کترنا ناجائز ہے مونڈنا یا مونڈوانا حرام ہے ایک مشت سے زائد بال ہو جائیں تو ان کو کتر دینا جائز ہے فتاویٰ شامی کی کتاب الصوم میں قدرے تفصیل ہے (الف) ڈاڑھی کا فلسفہ (ب) اعضاء اللحیہ وغیرہ میں مدلل و مفصل بحث ہے ۔
    (۴) بعد سلام فرض دعاء کرنا خلاف سنت نہیں بلکہ عین مطابق سنت ہے احادیثِ مبارکہ میں ترغیب وارد ہے کفایت المفتی میں ایک رسالہ مستقلاً اس موضوع میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند