عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 4782
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ نماز میں اگر قرآن شریف کی تلاوت صحیح نہیں ہے تو کیا یہ قیامت کے دن ان کو فائدہ دے گی جیسے جب وہ الحمد للہ تلاوت کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ المدللہ پڑھتے ہیں۔
ہمارے ملک میں مسلمان اچھی حالت میں نہیں ہیں، انھوں نے اپنے آپ کو یورپی تہذیب کے حوالہ کردیاہے، لیکن وہ اسلامی نام رکھتے ہیں، کبھی کبھی نماز پڑھتے ہیں، لیکن ان میں کے اکثر نماز پڑھنا نہیں جانتے ہیں۔ میں نے یہاں ایسے لوگوں سے بھی ملاقات کی جو کہ کلمہ شہادت بھی نہیں جانتے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ نماز میں اگر قرآن شریف کی تلاوت صحیح نہیں ہے تو کیا یہ قیامت کے دن ان کو فائدہ دے گی جیسے جب وہ الحمد للہ تلاوت کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ المدللہ پڑھتے ہیں۔ اور اس طرح کی بہت ساری چیزیں۔
جواب نمبر: 4782
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1540=1184/ ھ
صحیح کرنے کے لیے فکر و اہتمام تو بہت ضروری ہے اور جب آپ صحیح پر قادر ہیں تو دوسروں کے صحیح کرانے کا نظم آپ کے ذمہ واجب ہے اور ایسی صورت میں جب تک صحیح نہ ہوسکے تو جس طرح سے تلاوت کررہے ہیں، نماز پڑھ رہے ہیں، اس سے بھی ان شاء اللہ دنیا و آخرت اور قیامت میں فائدہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند