• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 18178

    عنوان:

    میرا نام فراز ہے اور میں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کا طالب علم ہوں اورمیں جوان ہوں اس لیے میں اکثر فحش فلمیں دیکھنے میں ملوث ہوجاتا ہوں، میں اس سے چھٹکارا پانا چاہتاہوں۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ میں اس سے کیسے نجات پاؤں؟ حضرت میں پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتا ہوں لیکن پھر بھی میں یہ حرکت نہیں چھوڑ پاتا ہوں۔ برائے کرم مجھ کو مشورہ عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2408=1922-1/1431

    عزم اور ہمت کرلیں گے تو چھٹکارہ ہوجائے گا ورنہ نہیں، جس کی صورت یہ ہے کہ دو رکعت نفل صلاة التوبہ پڑھ کر خوب گڑگڑاکر اللہ پاک سے سچی پکی توبہ کرلیں اور دل دل میں اللہ پاک سے یہ معاہدہ کرلیں کہ یا اللہ اب فحش فلم کبھی نہ دیکھوں گا، اگر دیکھوں گا تو بارہ رکعت نوافل پڑھ کر اور سو روپئے کسی غریب کو دے کر سچی پکی توبہ کروں گا اگر اس کے باوجود دیکھ لیں تو پھر سولہ رکعات اور دیڑھ سو روپئے اپنے اوپر لازم کرلیں، نیز یہ بھی لازم کرلیں کہ جب تک مقررہ نوافل ادا نہ کرلوں گا اور مقررہ رقم کو غریب کے حوالہ نہ کروں گا، اس وقت تک کھانا نہ کھاوٴں گا، چند مرتبہ اس نسخہ پر اخلاص سے عمل کریں گے تو ان شاء اللہ نجات حاصل ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند