عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 7542
دعوت کے کام میں اسلام کی دعوت عمومی اندا ز میں دئے جانے کی علامتیں کیا ہیں؟ اللہ آپ کو برکت دے۔
دعوت کے کام میں اسلام کی دعوت عمومی اندا ز میں دئے جانے کی علامتیں کیا ہیں؟ اللہ آپ کو برکت دے۔
جواب نمبر: 754230-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1499=1415/ د
حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب قدس سرہ کی تصنیف اصول دعوت اسلام کسی کتب خانہ سے حاصل کرکے اس کا مطالعہ کریں۔ پھر کوئی بات معلوم کرنی ہو اسے معلوم کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا موجودہ دعوت و تبلیغ سے پہلے امت میں دعوت کام نہیں تھا؟
1269 مناظرمیری سگی بہن زنا کا کاروبار کرتی ہے۔ جب سے اس کا طلاق ہوا ہے تب سے وہ یہ کررہی ہے۔ اس سب باتوں کی آگاہی میں نے کافی پہلے ہی والدین سے کی تھی لیکن والد کا ایک ہی جواب تھا وہ جیسے رہنا چاہے اسے رہنے دو۔ میرے والد بھی جوا کھیلتے ہیں ان سب وجوہات کی بنا پر میرا ان لوگوں سے رشتہ توڑے ہوئے تقریباً دس سال ہو گئے۔ اب جب میں اپنی شادی کے لیے تیاری کررہا ہوں تو بھائی کہتا ہے کہ آپ کچھ کرو ماں کو اپنے پاس بلالو۔ ان سب تکلیفوں سے میرا دل کر رہا ہے کہ خود کشی کرلوں۔ مہربانی کر کے مجھے آپ صرف اتنا بتادیں کہ کیا میں اپنے ماں باپ کو اپنی زندگی سے انخلاء کر سکتا ہوں۔ ماں طلاق کے ڈر سے نہیں آنا چاہتی، اس کے لیے میں اتنے دنوں زندہ تھا اب خودکشی کرنے کی طرف دماغ مائل ہوتاہے۔ جواب جلد از جلد بھیجنے کی کوشش کریں۔
602 مناظرمحترم
آج کل میڈیا کا دور ہے اور چند نام نہاد اسلامی چینل اپنی بدعت کی تبلیغ میں مصروف
ہیں جیسا کہ مدنی چینل اور کیو ٹی وی۔ سارا دن ہری جھنڈیاں لے کر شرکیہ نعتیں
پڑھنا، استخارہ کروانا، اور لوگوں کو زبردستی غلط تبلیغ کرکے بیعت کروانا۔ ایسے
میں آپ حضرات کیا کررہے ہیں؟ کیوں کہ ہمارے علماء کے مطابق ٹی وی حرام ہے۔ اور ان
خرافات کا کوئی علاج ہے آپ کے پاس،یا آپ یوں ہی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے چھوڑ
دیں گے ؟ برائے کر م اس بارے میں ذرا تفصیل سے سوچیں اور امت محمدیہ کو جہنم کی آگ
سے بچانے کی کوئی تدبیر کریں۔
میں انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والے ویب کیمرہ کے سلسلے میں پوچھنا چاہتا ہوں۔ اسلام میں ویب کیمرہ کا کیا حکم ہے؟ اگر کوئی ویب کیمرہ کے ذریعہ اسلام کی دعوت دے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟
میں اس امت کا غم (فکر) پانے کے لیے کیا کروں جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا غم تھااس کے بارے میں مجھے آپ کا مشورہ درکار ہے۔ کیا اس کا کوئی عمل ہے؟ میں بہت زیادہ سوتا ہوں آپ مجھے کوئی عمل بتادیں جو کہ نیند کو کم کردے اور مجھے عبادت میں مشغول کردے؟
588 مناظر