میرا سوال ہے کہ میری بیوی جب وہ نابالغ تھی تب کسی نے اس کے ساتھ زنا کیا تھا اور پھر اسے ڈرایا بھی گیا جس وجہ سے وہ یہ بات کسی کو نہ بتا سکی۔ اس وقت وہ بہت پریشان تھی اور اس نے قسم کھائی کہ وہ یہ بات کسی کو نہیں بتائے گی تاکہ اس کے ماں باپ کی عزت کو کوئی ٹھیس نہ پہنچے۔ لیکن ابھی حال ہی میں ہماری شادی ہوئی اور اس نے یہ ساری بات بتادی۔ تو کیا اسے اس قسم توڑنے کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟
( May 3, 2010 )میری بیوی نے آج سے بارہ سال پہلے جب وہ تقریبا بارہ سال کی تھی تو ایک قسم کھائی تھی کہ وہ ایک بات کسی کو نہیں بتائے گی کیوں کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی، لیکن ابھی ایک ماہ پہلے ہماری شادی ہوئی اور اس نے مجھے وہ بات بتادی کیوں کہ وہ اس بات کو اپنے دل میں رکھ کر بہت بڑا بوجھ محسوس کررہی تھی تو کیا اسے قسم کا کفارہ اداکرنا ہوگا؟
( Apr 24, 2010 )برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ اگر منت مانگ کر بھول جائیں کہ کیا دعا کیا تھا تو پھر اس کو کیسے پورا کریں گے؟ میں پہلے سے ہی صلوة التوبہ ادا کررہی ہوں، اس کے علاوہ اورکیا کرنا چاہیے؟ او راس کا عذاب اور گناہ کیا ہے؟
( Mar 15, 2010 )اگر کوئی اس طرح قسم کھائے ?مجھے اللہ کی قسم کہ کل ان شاء اللہ بارش ہوگی?۔ ایسی قسم کیسی ہے اور اگر بارش نہیں ہوئی تو کیا کفارہ دینا پڑے گا؟
( Mar 8, 2010 )ما لو نذر الرجل الصوم في مواقع متعددة ولم یفي بالنذر حتی وصل العدد إلی خمسین مرة وہو لا یستطیع أن یفي بنذرہ وإن کان لیس بہ مرض ولا علة وماذا علیہ من فدیة في حال لم یستطع الوفاء بالنذر المذکور، علمًا بأن الناذر لیس مریضًا ولا شیخًا فانیًا․
( Feb 18, 2010 )ہوا یوں کہ ہمارے محلہ والوں نے مسجد بنانے کے بارے میں مشورہ شروع کیا، اسی دوران میری بیوی نے یہ نذر مانا کہ اگر اللہ نے مجھے حمل یعنی اولاد کی امید دے دی تو میں اپنا ایک زیور اسی مسجدکو دوں گی۔ اب اللہ کا شکر ہے کہ اسے حمل ہو گیا لیکن اس مسجد کا منصوبہ ختم ہوگیا یعنی اب وہ مسجد نہیں بن رہی ہے۔ اب میں اس زیور کا کیا کروں کہ ہماری یہ نذر پوری ہوجائے کیا اس کو کسی اور مسجد کو دے سکتے ہیں؟
( Mar 6, 2010 )اگر
قرآن کو ہاتھ میں لے کر کوئی قسم کھائی جائے اور وہ قسم توڑ دی تو گناہ سے کیسے
بچیں؟
کیا اسلام میں کسی چوری یا کسی بھی طرح کے غلط کام کے لئے قرآن پاک اٹھانا جائز ہے؟
( Feb 23, 2010 )گناہ
و ناجائز چیز کی منت پوری نہیں کی جائے گی
کفارہ
کی رقم کیسے ادا کی جائے؟
قسم
کا کفارہ کیا ہے، اور اگر اس کو کوئی شخص پورا نہیں کرتا ہے تو وہ کیا کرے گا؟
ایک
مرتبہ اپنے بچپن میں میں بیمارتھا۔ میری ماں نے نذر مانا کہ اگر میرا لڑکا صحت مند
ہوجائے گا یا ٹھیک ہوجائے گا تو میں اپنی پوری زندگی ہر ہفتہ تین دن کا روزہ رکھوں
گی۔ اس کے بعد خوش قسمتی سے میں صحت مندہوگیا اور اس وقت سے میری ماں نے روزہ
رکھنا شروع کیا، وہ گزشتہ پچیس سالوں سے روزہ رکھ رہی ہیں اوراب وہ بہت زیادہ
کمزور ہیں اور صحیح طریقہ پر روزہ نہیں رکھ سکتی ہیں لیکن وہ اصرار کررہی ہیں کہ میں
اپنا روزہ (نذر) اپنی زندگی کے آخری ایام تک جاری رکھوں گی۔ اب ہم کو بتائیں کہ ہم
کیا کریں؟ اگر مذہب اسلام میں کوئی آسان راستہ ہے اس کو معاف کرنے کا یا ہم کو جس
میں کچھ اور کرنے کا حکم دیا گیا ہو، برائے کرم ہماری رہنمائی فرماویں۔
میں
نے اللہ کی قسم کھائی تھی کہ کسی چیز کو دو مہینہ تک نہیں کروں گا۔ کیا میں اس کو
ایک مہینہ میں تبدیل کرسکتاہوں؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں میں بہت پریشانی میں
ہوں۔
عرب
ممالک میں لوگ اکثر بات کرتے وقت واللہ کہتے ہیں۔ کیا یہ مستحسن ہے؟
سلمان
نے قسم کھائی کہ اب سے میں انٹرنیٹ پر گندی تصویر نہیں دیکھوں گا اورپھر بعد میں
دیکھ لیا، تو قسم ٹوٹ گئی یا نہیں؟ اگر ٹوٹ گئی تو کفارہ کتنا دینا پڑے گا، سلمان
طالب علم ہے کوئی کمائی خود کی نہیں ہے؟
میں
یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ اگر کوئی شخص اپنے ہاتھ میں قرآن لیتا ہے یا اپنا ہاتھ
قرآن کے اوپر رکھتا ہے او رکہتا ہے کہ وہ ایک خاص چیز نہیں کرے گا (مثلاًفلاں جگہ
نہیں جائے گا)، لیکن اللہ کی قسم نہیں کھاتا ہے۔ تو کیا اب وہ شخص وہ چیز کرسکتاہے
(یعنی اس جگہ جاسکتاہے) یا نہیں جاسکتاہے؟ کیا قرآن پر ہاتھ رکھ کرکے کچھ کہنا
اللہ کی قسم کھانے جیسا ہے ، یا ہم اب بھی وہ چیز یا کام کرسکتے ہیں؟
میری
ہونے والی بیوی نے کچھ عرصہ پہلے ہماری شادی کے بارے میں قسمیں اٹھائی تھیں کہ اگر
ہماری شادی رمضان سے پہلے نہیں ہوئی او رعید کے بعد ہوئی تو پھر وہ عید الفطر کے
مہینے میں مجھ سے رابطہ نہیں کرے گی۔ مزید اس نے یہ بھی قسم اٹھائی کہ ستمبر اور
اکتوبر کے مہینے میں بھی مجھ سے نہیں ملیں گیں (مجھ کو میرا حق نہیں دے گی)۔اب
ہمارے والدین چاہتے ہیں کہ ہماری شادی عید کے فوراً بعد ہوجائے۔ اس سلسلے میں آپ
سے رابطہ کررہے ہیں کہ اگر ہماری شادی ہو جائے تو ہم کیا کریں گے؟ اب میری ہونے
والی بیوی اپنی قسم پر پچھتارہی ہے ،لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کریں۔ آپ سے
مدد کی طلب گار ہے کہ اگر ہماری شادی عید کے بعد ہو گئی تو ہم کیا کریں گے؟
بہت
سالوں پہلے میں نے اللہ کے ساتھ بہت ساری منتیں توڑی ہیں ۔ اس میں کچھ خاص وقت کے
روزے بھی شامل ہیں جن کو میں نے نہیں رکھا اور وقت گزر گیا۔ لیکن مجھے یقین سے
معلوم نہیں کہ ان کی تعداد کیا ہے؟ میں اس کا کفارہ جاننا چاہتی ہوں۔ اور کیا محض
سوچنے سے منت ہوجاتی ہے؟