• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 151197

    عنوان: ’’میں تمہارے ساتھ لطف اندوز ہوا تو اپنی سگی ماں کے ساتھ لطف اندوز ہوں گا‘‘ كہنے كا كیا حكم ہے؟

    سوال: زید ایک شادی شدہ انسان ہے ، ایک رات جب زید اپنی بیوی سے لطف اندوز ہونا چاہا تو کسی عذر کی وجہ سے زیر کی بیوی نے زید کو ہم بستری سے انکار کر دیا، اس پر زید نے جبراً اپنی بیوی سے ہم بستری کرنا چاہا لیکن زید کی بیوی پھر ہم بستری نہیں کرنے دی(جب کہ وہ حیض کی حالت میں نہیں تھی) ، اس پر زید نے اسی وقت قسم کھائی کہ آج کے بعد اگر میں تمہارے ساتھ لطف اندوز ہوا تو اپنی سگی ماں کے ساتھ لطف اندوز ہوں گا،اور یہ قسم کھانے کے بعد زید اپنی اس قسم کو تقریباً ایک سال تک نبھایا، اب زید پھر اپنی بیوی کے ساتھ لطف اندوز ہونا چاہتا ہے ، اب اس کی کیا صورت ہوگی؟ برائے مہربانی جلد جواب دیں مکمل تفصیل کے ساتھ..... شکریہ

    جواب نمبر: 151197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 901-923/B=9/1438

    صورت مذکورہ میں قسم نہیں ہوئی البتہ اس طرح کا جملہ کہنے سے وہ گنہگار ہوگا۔ بیوی سے لطف اندوز ہونے کے بعد اس سے کفارہ واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند