• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 150489

    عنوان: قسم ٹوٹنے كا كفارہ

    سوال: سوال: مفتیان عظام و علماء کرام کیا فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے دفتر میں ایک چپڑاسی کو غصہ میں کہا کہ خدا کی قسم آج کے بعد تم میرا موٹر سائکل نہیں چلاو گے ۔ تمہیں موٹر سائیکل نہیں دوں گا۔ اس کو کافی عرصہ گزر گیا اور غصہ تو وقتی تھا مگر اس کے ساتھ تعلقات بھی اچھے ہو گئے ہیں ۔ کیا اب میں موٹر سائیکل اس کو چلانے اور استعمال کیلئے دے سکتا ہوں؟ اگر دے سکتا ہوں تو کیا قسم کھائی ہوئی ہے اس کا کیا ہوگا؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔ خیر

    جواب نمبر: 150489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 960-923/M=8/1438

    صورت مسئولہ میں آپ اگر اس چپراسی کو موٹر سائیکل چلانے اوراستعمال کے لیے دیں گے تو آپ کی قسم ٹوٹ جائے گی اور حانث ہونے (قسم ٹوٹنے) پر قسم کا کفارہ دینا ہوگا، کفارہ دس مسکین کو دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلانا یا کپڑے دینا ہے اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو لگاتار تین روزے رکھنا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند