عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 150796
جواب نمبر: 15079601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1076-1094/L=9/1438
قرآن کی قسم کھانے سے قسم منعقد ہوجاتی ہے،لہذااگر وہ اپنے بہن کی شادی میں شرکت کرتا ہے تو اس کو قسم کا کفارہ دیناہوگا۔اورقسم کاکفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھرکر کھانا کھلایا جائے یا دس مسکینوں کو کپڑا دیا جائے، اگر ان میں سے کسی پر قادر نہیں ہے تو تین روزے رکھنا ضروری ہے۔
قال فی الشامی: ولا یخفی أن الحلف بالقرآن الآن متعارف فیکون یمینًا (درمختار مع الشامي: ۵/۴۸۴، ط: زکریادیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جب میرا نکاح ہوا تو میں نے نذر مانی تھی کہ میں ساری زندگی ہر نماز کے ساتھ دو نفل شکرانہ کی ادا کروں گی، کیوں کہ جہاں میں چاہتی تھی وہی میری شادی ہوئی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسی نذر ماننا صحیح ہے یا نہیں؟ اور کیا ہر نماز کے ساتھ مجھے نفل ادا کرنی پڑے گی، جب کہ عصر اور فجر کی نماز کے ساتھ نفل نمازپڑھنا منع ہے۔ اور کیا میں رات کی نماز کے ساتھ پورے دن کی نفل جو شکرانہ کی مانی ہے پڑھ سکتی ہوں یا ہر نماز کے ساتھ پڑھنی ہوگی؟ برائے مہربانی ضرور تفصیل سے جواب دیجئے گا۔ دعا میں یاد رکھیے گا۔
4748 مناظرایک
مرتبہ اپنے بچپن میں میں بیمارتھا۔ میری ماں نے نذر مانا کہ اگر میرا لڑکا صحت مند
ہوجائے گا یا ٹھیک ہوجائے گا تو میں اپنی پوری زندگی ہر ہفتہ تین دن کا روزہ رکھوں
گی۔ اس کے بعد خوش قسمتی سے میں صحت مندہوگیا اور اس وقت سے میری ماں نے روزہ
رکھنا شروع کیا، وہ گزشتہ پچیس سالوں سے روزہ رکھ رہی ہیں اوراب وہ بہت زیادہ
کمزور ہیں اور صحیح طریقہ پر روزہ نہیں رکھ سکتی ہیں لیکن وہ اصرار کررہی ہیں کہ میں
اپنا روزہ (نذر) اپنی زندگی کے آخری ایام تک جاری رکھوں گی۔ اب ہم کو بتائیں کہ ہم
کیا کریں؟ اگر مذہب اسلام میں کوئی آسان راستہ ہے اس کو معاف کرنے کا یا ہم کو جس
میں کچھ اور کرنے کا حکم دیا گیا ہو، برائے کرم ہماری رہنمائی فرماویں۔
عرب
ممالک میں لوگ اکثر بات کرتے وقت واللہ کہتے ہیں۔ کیا یہ مستحسن ہے؟
میری چچا زاد بہن جوکہ صرف سترہ یا اٹھارہ سال کی ہے اور انڈیا میں رہتی ہے جب بھی اس پر کوئی بھی بڑی پریشانی آئی تو اس نے بول دیا کہ میں کلام پاک پڑھوں گی اور کسی کو نہیں بتایا ۔ اب جب کہ(اس کے ذمہ ) اکیس قرآن ہوگئے ہیں تو جب سب نے بہت پوچھا کہ تم ہر وقت کیوں پڑھتی ہو تو بتایا کہ میں نے بول دیا ہے اور ابھی ایک بھی ختم نہیں ہوا ۔اس بچی کو پتہ نہیں تھاکہ اتنا نہیں بولتے اور پریشانیاں اتنی بڑی تھیں کہ اسے یہی سمجھ میں آیا۔ اب آپ بتائیں کہ اس کا کفارہ کیا ہو گا؟ کیوں کہ اکیس مرتبہ قرآن ختم کرنے کے لیے تو ایک عمر چاہیے۔ برائے مہربانی مدد کیجئے۔ کیا وہ یہ کلام پاک کسی اور سے پڑھوا سکتی ہے کہ مدرسہ میں پڑھوا دئے جائیں یااس کا کوئی اور طریقہ ہے؟
2606 مناظرمجھے پہلے نماز میں شک ہوتا تھا لیکن وہ چھوٹ گیا، پھر اور بھی چیزوں میں ہوا۔ لیکن اب میرا شک اس حد تک جا چکا ہے کہ میں کیڑے مکوڑوں سے ڈرنے لگی ہوں۔ سوچتی ہوں کہ یہاں ہو گا، میرے کپڑوں کے ساتھ ہوگا، میرے بالوں میں ہوگا یعنی بہت شک ہوتا ہے۔ اور میں نے نفل بھی مانی ہے کہ جب تک ٹھیک نہیں ہوجاتی نفل پڑھوں گی۔ کیا یہ نذر صحیح ہے؟ نیز میرا سوال یہ بھی ہے کہ میرے شک کا کیا علاج ہے ،مجھے کیا کرنا ہوگا؟
2355 مناظربار بار قسم توڑنے پر كتنے كفارے واجب ہوں گے؟
7579 مناظر