• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 57272

    عنوان: میں نے قرآن کی قسم کھائی لیکن اس کو تین بار توڑ دیااور کسی بھی وقت اس کا کفارہ نہیں دیا۔ مجھ کو کتنی بار کفارہ ادا کرنا ہوگا براہ کرم رہنمائی کریں۔

    سوال: میں نے قرآن کی قسم کھائی لیکن اس کو تین بار توڑ دیااور کسی بھی وقت اس کا کفارہ نہیں دیا۔ مجھ کو کتنی بار کفارہ ادا کرنا ہوگا براہ کرم رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 57272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 356-365/L=4/1436-U اگر آپ نے تین مرتبہ قسم کھاکر ہرمرتبہ اس کو توڑدیا ہے تو کفارہ کے سلسلے میں دو قول ہیں: (۱) یہ ہے کہ ایک ہی کفارہ کافی ہے۔ (۲) یہ ہے کہ ایک کفارہ کافی نہیں بلکہ تین کفارے لازم ہیں، دوسرا قول ارجح واشہر ہونے کے ساتھ احوط بھی ہے؛ اس لیے اس پر عمل کرنا زیادہ بہتر ہے؛ البتہ دشواری کے وقت پہلے قول پر بھی عمل کرنے کی گنجائش ہوگی۔ ============= نوٹ: جواب درست ہے البتہ اگر قسم ایک ہی مرتبہ کھائی ہے اس کے خلاف عمل تین بار کیا ہے تو پھر بلا اختلاف ایک ہی کفارہ واجب ہوگا۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند