• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 603998

    عنوان:

    بار بار قسم توڑنے پر كتنے كفارے واجب ہوں گے؟

    سوال:

    اگر کسی کام کی تکمیل پر قسم کھائی جائے کہ کوئی عمل کسی خاص مدت تک نہیں کروں گا ، اگر خاص مدت میں وہ عمل کئی بار دہرایا جائے تو کفارہ ایک بار دینا پڑے گا یا جتنی پر وہ عمل دہرایا جائے اُتنی بار ادا کرنا ہوگا ۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:802-623/L=8/1442

     مذکورہ بالا صورت میں اگر خاص مدت میں کئی مرتبہ بھی اس کا صدور ہوجائے تو چونکہ پہلی مرتبہ اس کام کے کرنے کی صورت میں یمین منحل ہوگئی ؛لہذا صرف پہلی مرتبہ حانث ہونے کی وجہ سے کفارہ دینا ہوگا اس کے بعد دوبارہ یا سہ بارہ حانث ہونے کی صورت میں کوئی کفارہ لازم نہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند