• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 174870

    عنوان: قرآنی آیت پر دم كیے پانی سے غسل كرنا؟

    سوال: کئی بار انجانے میں قرآنی آیت سے دم کیا پانی گر جاتا ہے شریعت میں اس کا کیا حکم ہے ؟کیا اس کا فدیہ دینا ہوگا ؟کئی لوگ قرآنی آیت سے دم کیا پانی سے غسل کرتے ہیں کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 174870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:301-260/M=3/1441

    قرآنی آیت سے دم کیا ہوا پانی انجانے میں گرجائے تو اس کا کوئی فدیہ دینا لازم نہیں، ور بغرض علاج قرآنی آیت سے دم کیے ہوئے پانی سے غسل میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند