• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 59165

    عنوان: قرآن میں رکوع کیوں آتے ہیں، تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: قرآن میں رکوع کیوں آتے ہیں، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 59165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 368-368/Sd=7/1436-U قرآن کریم میں جہاں معنی کے لحاظ سے سلسلہٴ کلام ختم ہوتا ہے، اس جگہ پر رکوع کی علامت لکھی گئی ہے، اس علامت کا مقصد ایسی متوسط مقدار کی تعیین ہے جو ایک رکعت میں پڑھی جاسکے، چنانچہ رکوع کو رکوع اسی لیے کہا جاتا ہے کہ نماز میں اس جگہ پہنچ کر رکوع کیا جائے، فتاوی ہندیہ میں ہے: إن المشائخ جعلوا القرآن علی خمس مأة وأربعین رکوعًا واعلموا ذلک في المصاحف حتی یحصل الختم في لیلة السابعة والعشرین (الفتاوی الہندیة: ۱/۹۴، فصل التراویح، علوم القرآن، ص: ۱۹۸، ط: مکتبة دارالعلوم کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند