• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 15773

    عنوان:

    کیا نیا گھر خریدنے پر قرآن خوانی جائز ہے؟ اگر سب لوگوں کو نہ بلائیں اور گھر والے مل کر پڑھ لیں تب کیسا ہے؟

    سوال:

    کیا نیا گھر خریدنے پر قرآن خوانی جائز ہے؟ اگر سب لوگوں کو نہ بلائیں اور گھر والے مل کر پڑھ لیں تب کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 15773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1406=1406/1430/م

    نیا گھر خریدنے پر اجتماعی شکل میں دعوت دے کر قرآن خوانی نہ کی جائے، لوگوں کو بلائے بغیر گھر کے افراد اپنے طور پر قرآن پڑھ کر گھر کی خیر و برکت کے لیے دعا کرلیں تو مضائقہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند