• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 149540

    عنوان: گناہ سے بچ نہیں پارہا، کوئی تدبیر اور دعا وغیرہ بتادیں

    سوال: برائے کرم سوال ویب سائٹ پر شائع نا کریں۔ مفتی صاحب میں مشت زنی جیسے گناہ میں مبتلا ہوں، ہر دفعہ توبہ کرتا ہوں کہ آئندہ نہیں کروں گا لیکن پھر ہو جاتا ہے اور اب میں اس لعنت سے شدید تنگ آ گیا ہوں لیکن پھر بھی اس سے چھٹکارا نہیں ہو رہا۔ برائے کرم کوئی ایسی دعا یا وظیفہ بتائیں کہ یہ چھوٹ جائے ۔ آپ سے یہ سوال پوچھتے ہوئے شرمندہ ہوں لیکن بہت کوشش کے بعد بھی میں بچ نہیں پاتا اس لیے آپ برائے مہربانی رہنمائی فرمائے اور جواب جلدی ای میل کر دیں۔

    جواب نمبر: 149540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 721-636/sn=7/1438

    آپ شہوت انگیز چیزوں مثلاً فحش مناظر دیکھنے یا تفریحی مقامات پر جانے سے بالکلیہ احتراز کریں نیز انٹرنیٹ کا بلا سخت ضرورت استعمال ترک کردیں، خالی اوقات میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہٴ کرام اور اولیاء اللہ کی سیرت اور ان کی زندگی کا مطالعہ کریں اور اللہ کے ذکر سے اپنی زبان کو تر رکھیں، ان شاء اللہ اس گناہ سے بچ جائیں گے اور بہتر ہے کہ قریب کے متبع سنت شیخ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کرلیں اور ان سے اپنے احوال بتلاکر اصلاح وعلاج لیتے رہیں۔

    -------------------------

    جب اس طرح کا برا خیال آئے اور طبیعت پریشان ہو بالخصوص اس وقت اپنے کو کسی کام میں مشغول کرلیں، یا تنہائی سے باہر نکل آئیں۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند