متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 65582
جواب نمبر: 65582
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 609-609/B=8/1437 پیر ذوالفقار صاحب کو ہم جانتے ہیں کئی بار ان سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا، ان کے مواعظ وملفوظات جو کتابی شکل میں آچکے ہیں انھیں پڑھنے کا موقعہ بھی ملا۔ وہ نقشبندی سلسلہ کے صاحب نسبت بزرگ ہیں، ان سے جُڑنے میں ان شاء اللہ اصلاحی فائدہ ہوگا۔ ہمارے دارالعلوم دیوبند کے کئی استاذ ان سے جُڑے ہوئے ہیں اور چند استاذوں کو ان سے خلافت بھی مل گئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند