• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 152287

    عنوان: فجر اور عصر کے بعد تسبیح کیوں؟

    سوال: ہمارے یہاں صرف فجر اور عصر کے بعد تسبیح پڑھیں جاتی ہے ان کے علاوہ فرائض میں کیوں نہیں؟ جبکہ میں نے سنا ہے کہ سعودی عرب میں ہر فرض نماز کے بعد تسبیح پڑھی جاتی ہے تو ۲ نمازوں کے ساتھ خصوصیت کی کیا وجہ ہے ؟

    جواب نمبر: 152287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1109-1005/H=10/1438

    ان کے علاوہ فرائض (ظہر، مغرب، عشاء) میں بعد فرض سنن ونوافل ہیں اور ان کی ادائیگی فرضوں سے متصل ہوتی ہے، فرض اور سنن ونوافل میں تاخیر مکروہ ہے، اس لیے بعد سلامِ فرض تسبیح نہیں پڑھی جاتی بلکہ مختصر دعاء کرکے سنن ونوافل ادا کیے جاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند