• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 36080

    عنوان: مقلد اور غير مقلد

    سوال: آج کل شہر کولکتہ میں غیر مقلدیوں کا بول بالا ہے اور یہ فتنہ بہت قوّت سے بڑھ رہا ہے ،چونکہ ہم کم علم ان جاہلوں کے جواب دینے سے قاصر ہیں اور ہمارے اللہ بھی واضح اور صاف لفظو میں جواب نہیں دیتے تو یقیناً ان کی ہمّت اور بھی بڑھ رہی ہے ،اان کا نشانہ خاص کر نوجوان جو انگلش میڈیم سے رابطہ رکھتے ہوں یا وہ لوگ ہیں جو اسلامی تشریحات کا جز نہیں جانتا ہے، ہر کسی کے ہاتھ میں ایک بخاری شریف کا ترجمہ ،اورذکر نائک صاحب کی ڈی وڈی اور بوکس،پکڑا رہے ہیں اور بے شمار سوالات لئے پھرتے ہیں، جن کا ان کو معقول جواب نہیں مل رہا ہے، میں درج ذیل مثال دے رہا ہوں۔ -عورتوں کی نماز مردوں کی نماز سے الگ نہیں ہے ، کیوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کے نماز ایسی پرھوجیسے میں پڑھتا ہوں۔ -عورتوں کو مسجد جانے سے مت روکو۔ -تراویح ۲۰ رکعات نہیں ۸ رکعات ہے ۔ -نماز میں رفع یدین کرنا صحیح ہے اور ہاتھ سینے پہ باندھنا چاہیے اور تشہد میں شہادت کی انگلی کو سلام تک ہلاتے رہنا ، کیوں کہ اس سے شیطان کو چوٹ پہنچتی ہے۔ -سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہی لوگوں کو سارا صحیح علم ہے اور ہمارے اسلاف کو صحیح علم نہیں تھا ۔ -کسی کی امام کی بات مت مانو۔

    جواب نمبر: 36080

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 28=25-1/1433 (۱) تا (۴) ان غیرمقلدین سے کہوکہ چاروں نمبرات میں جو کچھ آپ لوگوں نے کہا ہے یا کہتے ہیں، ان تمام مسائل کو صحیح، صریح، حسن، غیرمتعارض احادیث مبارکہ سے ثابت کرو اور تمام احادیث کو پورے متن اور حوالہ سے لکھ کر دو تب ان شاء اللہ معقول جواب لکھ دیا جائے گا۔ (۵) وہ غیرمقلدین بالکل سفید جھوٹ بولتے ہیں۔ (۶) جو غیرمقلدین بھائی یہ کہتے ہیں کہ ”کسی امام کی بات مت مانو“ ان سے یہ درخواست کرو کہ اگر کوئی امام آپ غیرمقلد بھائیوں کو انتہائی نرمی سے سمجھاتے ہوئے کہے کہ اے غیرمقلد بھائیو! اپنی ماں بہن سے ہرگز بدکاری نہ کرنا،نماز ہرگز نہ چھوڑنا، گناہوں کے کام بالکل نہ کرناتو اس کے جواب میں یہ غیرمقلد بھائی کیا ارشاد فرمائیں گے ؟برائے مہربانی اس کو بھی صاف اور واضح انداز پر لکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند