• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 600393

    عنوان: محض سہولت کی وجہ سے کسی دوسرے امام کے مسلک کو اختیار کرنا 

    سوال:

    قربانی کے لئے تین ہی دن پر کیوں اصرار کیوں کیا جاتا ہے جبکہ اس سلسلے میں امام شافعی کا مسلک چار دن کا ہی ہے ۔ کیا ایک عالم دین کے لئے تقلید جامد (یعنی اپنے مسلک کے علاوہ کچھ نہیں) جائز یا مناسب ہے ۔ چونکہ ہم بر صغیر کے باسی ہیں تو ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی مسئلہ میں دوسرے مسلک کی دلیل کو کمزور کرکے ایسا ظاہر کیا جاتا ہے کہ جیسے کسی ملحد یا کافر کو سر کر لیا ہو ۔ کیا اگر کوئی انسان حنفی ہے تو تعمیل دین کی سہولت کے لئے کسی مسئلے میں کوئی اور مسلک اختیار کر سکتا ہے ۔

    جواب نمبر: 600393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 154-154/B=03/1442

     ائمہ اربعہ میں سے ہر ایک کے یہاں اصول اجتہاد علیحدہ علیحدہ ہیں۔ اور سب کے احکام مستنبطہ اپنے اصول کے لحاظ سے صحیح ہیں۔ اگر آپ شافعی مسلک رکھتے ہیں تو ۴/ دن قربانی کریں کوئی آپ کو کیوں منع کرتا ہے۔ لیکن محض سہولت کی وجہ سے کسی دوسرے امام کے مسلک کو اختیار کرنا یہ خواہش نفسانی کا اتباع ہے۔ شریعت کا اتباع نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند