عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 607704
شرعی اعذار کے بغیر دوسرے امام کے مسلک پر عمل کرنا
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں، ایک حنفی مسلک کا امام شافعی مسلک میں امامت کرنا ہے اور بسم اللہ بالجہر پڑھتا ہے اور فجر کی نماز میں روزانہ قنوت پڑھتا ہے کیا اس آدمی کا روزانہ یہ عمل کرنا جائز ہے ، کیونکہ امام صاحب حنفی مسلک کے ہے اور باقی مقتدی شافعی ؟
جواب نمبر: 60770414-Dec-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:146-111/D-Mulhaqa=5/1443
کسی حنفی شخص کے لیے شافعی مسلک کے مطابق بلاضرورت نماز پڑھنا جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ ایک امام کے مقلد کے لیے شرعی اعذار کے بغیر دوسرے امام کے مسلک پر عمل کرنا جائز نہیں ہے؛ البتہ اگر کوئی واقعی ضرورت ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آپ کے اکثر سوالات کے جواب میں کچھ اس طرح کا لکھا ہوتا ہے کہ ?یہ حنفی مذہب سے ہے? یا بات حنفی مذہب کی ہے? یا ?شافعی مذہب کی? ، مذہب تو ایک ہی ہے یعنی اسلام۔ آپ کیوں اس کو حنفی مذہب کہتے ہیں، مسلک تو کہا جاسکتا ہے۔ جو مذہب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے وہ تو اسلام ہے ان کے بعد کوئی اپنے نام سے مذہب کا حوالہ یا مذہب کا نام کیسے رکھ سکتا ہے۔ میں حنفی مسلک تو مانتا ہوں اور اس پر عمل پیرا بھی ہوں لیکن آپ کے لکھے ہوئے سے شبہ میں پڑ جاتا ہوں اور کسی اور طرف جانے کو دل کرتا ہے جو اس چیز سے مبرا ہو۔ بے شک حنفی مسلک کی ہر بات سو فیصد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہے لیکن مذہب تو اسلام ہی کہنا چاہیے۔ برائے مہربانی تسلی بخش جواب دیں اور میری رہنمائی فرمائیں تاکہ میں بھٹکنے سے بچ سکوں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
2059 مناظرمیری پیدائش اور پرورش ایک حنفی مسلم گھرانے میں ہوئی تھی۔ میں شافعی مسلک کی پیروی کرنا چاہتا ہوں۔ کیوں کہ بحث و مباحثہ کے بعد اور مختلف بھائیوں سے سن کر میں نے تھوڑا بہت اس بات کا یقین کرلیا ہے کہ نماز میں سورہ فاتحہ کا پڑھنا اوررفع یدین کرنا درست ہے۔ میں ایک دنیادار آدمی ہوں لیکن میں پختہ یقین رکھتاہوں کہ ایک ہی مسلک کی پیروی کرنا درست ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیامسلک کو تبدیل کرنے کی اجازت ہے؟ اگر نہیں ہے، تو کیوں؟ اگر اجازت ہے، تومجھے اس کو تبدیل کرنے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا؟برائے کرم میری کچھ کتابوں کی جانب رہنمائی فرماویں جن کا میں اپنے شکوک و شبہات کو رفع کرنے کے لیے مطالعہ کرسکوں۔
2708 مناظرعبد الوہاب نجدی کون تھا؟ اس کے بارے میں علمائے دیوبند کی کیا رائے ہے تفصیلا جواب عنایت فرمائیں۔
میں ہندوستانی ہوں اور عمان میں کام کر رہا ہوں۔ تقلید کے سلسلے میں کچھ سوالات ہیں ۔ میں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی تقلید کر تا ہوں، لیکن یہاں آنے کے بعد میرے کچھ احباب جو پہلے مقلدتھے اب وہ اپنے آپ کو صرف اہل حدیث کہتے ہیں۔ میں نے دارلعلوم دیوبند کی ویب سائٹ میں موجود فتوؤں کے حوالے سے انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگربے سود۔براہ کرم، میرے ان سوالا ت کا جواب دیں۔ (۱) اماموں کی تقلید کیوں ضروری ہے؟ اس سلسلے میں قرآن وحدیث کے حوالے تحریر فرمائیں۔ (۲)صرف ایک ہی امام کی تقلید کیوں ضروری ہے؟ (۳)جب آپ کو صحیح احادیث مل جائیں تو پھر کسی امام کی تقلید ضروری کیوں؟ (۴)کیا امام بخاری ، امام مسلم، ابوداؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ رحمہم اللہ بھی تقلید کرتے تھے؟ اگر ہا! تو کس امام کی؟(حوالہ کے ساتھ) ۔ (۵)کیا کسی امام نے اپنی تقلید کرنے کے لیے کہاہے؟ اگر ہاں! تو اس کی وضاحت کریں اور نہیں تو پھر تقلید کیوں کی جائے؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔
4867 مناظرناف کے نیچآ ہاتھ باندھنے کی حدیث بتائیں!
میں حنفی ہوں اور ایک دیوبندی مدرسہ میں حنفی عقاید کی کتابیں پڑھ رہا ہوں۔ آج کل اہل حدیث کے زبردست اثر ورسوخ کی وجہ سے میں کچھ سوالوں کے جواب چاہتاہوں ورنہ اہل حدیث ہوسکتاہوں۔میرے سوالات یہ ہیں: (۱) نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ رفع یدین کے ساتھ یا بغیر رفع یدین کے؟ (۲) سورہ فاتحہ ایک دعا ہے اور قرآن کا حصہ ہے ۔ اگر آپ اسے نماز کے دروان نہیں پڑھیں گے تو آپ کی نمازنامکمل ہوگی، تو اس کا پڑھنا کیوں نہیں صحیح ہے جب کہ ہم ثنا ، رکوع اور سجدہ کی تسبیحات اور التحیات بھی پڑھتے ہیں؟ (۳) ظہر، مغرب ،عشا اور جمعہ میں نفل نمازکیوں پڑھتے ہیں اور اس کو نماز کاحصہ سمجھتے ہیں؟ جبکہ ثواب برابر ہے چاہے آپ اسے پڑھیں یانہ پڑھیں؟ میرے علم کے مطابق تمام سنت نمازیں بھی نوافل کی فہرست میں آتی ہیں۔ براہ کرم، مدلل اور مفصل جواب دیں تاکہ مجھے قلبی اطمینان حاصل ہو۔
3202 مناظرمیں بہت سارے جوابات میں دیکھتا ہوں کہ حنفی اس کو کرسکتے ہیں ، شافعی اس کوکرسکتے ہیں ، جب کہ قیامت کے دن یہ دیکھا جائے گا کہ کیا ہم نے اللہ کے احکام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کی پیروی کی نہ کہ حنفی اور شافعی کی۔جب ہم کہتے ہیں کہ تمام امام صحیح ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک چیز شافعی کے ذریعہ سے کی جائے اور وہی چیز حنفی کے ذریعہ سے نہ کی جائے؟ مثلاً ایک جواب میں یہ لکھا ہے کہ دوسری جماعت اسی مسجد میں جائز نہیں ہے حنفی ہونے کی صورت میں لیکن شافعی ہونے کی صورت میں یہ جائز ہے۔ ایک مزیدمثال حرم میں شافعی کسی بھی وقت نماز پڑھ سکتا ہے ،اس میں مکروہ وقت بھی ہے جب کہ حنفی مکروہ وقت میں نہیں پڑھ سکتا ہے۔ برائے کرم اس کی وضاحت فرماویں کیوں کہ میں اس سلسلہ میں بہت زیادہ فکر مند ہوں۔
1906 مناظر