• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 600231

    عنوان: طلاق قبل الدخول ہو تو عدت اور مہر كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میری شادی ہوئی شادی کی رات شوہر قریب تو آئے پر مجھے بیوی نہیں بنا سکے کیونکہ وہ جنسی طور پر کمزور تھے . پھر مجھے طلاق دے دی تو کیا میری عدت بنتی ہے اور اگر بنتی ہے تو کتنی مدت ہے ،مہربانی کر کے میری اس بارے میں رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 600231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 123-72/B=02/1442

     نکاح کے بعد جب آپ کے ساتھ خلوت ہوئی ہے تو طلاق کے بعد آپ پر عدت واجب ہوگی۔ طلاق کے بعد جب مکمل تین حیض آجائے تو آپ کی عدت پوری ہو جائے گی۔ اس کے بعد کسی کے ساتھ آپ نکاح کرسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند