• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 17736

    عنوان:

    میں سرکاری ملازم ہوں۔ KSE(کراچی اسٹاک ایکسچینج) کے ایک بروکر کے پاس میں نے ابھی کھلوایا ہے۔ سب کچھ آن لائن ہوتا ہے۔ میرے پاس کمپنی کا دیا ہوا یوزر نیم اور پاسورڈ ہے جس کے ذریعہ میں اسٹاک کو آن لائن دیکھ سکتاہوں۔ میں صرف سیمنٹ، تیل، پاور پلانٹ، ٹیکسٹائل سیکٹر میں کام کرتاہوں۔ جب ان سیکڑ میں کسی شیئر کی قیمت کچھ کم ہوتی ہے تو خرید کرلیتا ہوں اور پھر بڑھنے پر فروخت کرتا ہوں۔ لیکن میں تصفیہ کی تاریخ کے بعد ان کو فروخت کرتاہوں۔ اکثر کئی ہفتہ لگ جاتے ہیں۔ مجھے بتائیں یہ ٹھیک ہے یا نہیں؟ پہلی نیت تو منافع کی ہوتی ہے۔ اگر یہ غلط ہے تو اس کو درست کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1912=1526-12/1430

    اگر آپ حلال کمپنیوں کا ہی شیئر خریدتے ہیں اور شیئر کا رسک (ضمان) آپ کی طرف منتقل ہوجانے کے بعد فروخت کرتے ہیں تو شیئرز کی خرید وفروخت اس طرح جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند