• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 161069

    عنوان: ڈیلیوری سے پہلے یا بعد شیئرز دفروخت کرنے اور اسے منافع کا حکم

    سوال: میرا سوال ہے کہ شیئر مارکیٹ میں کمپنی کا شیئر میں میں نے ۱۰۰/ روپئے میں خریدا ہے جو حلال میل کی کمپنی ہے اور اثاثے بھی ہیں، دو دن بعد اس شیئر کی قیمت ۱۱۰/ روپئے ہوگئی تو اس کو میں نے بیچ دیا، تو یہ منافعہ میرے لئے حلال ہوگا؟

    جواب نمبر: 161069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:886-748/N=8/1439

     اگر۲/ دن میں شیئر کی ڈیلیوری ہوجائے اور آپ اس کے بعد اسے فروخت کریں تو حاصل شدہ منافع حلال ہوں گے۔ اور اگر ڈیلیوری سے پہلے فروخت کیا تو بیع فاسد ہوئی اور حاصل شدہ نفع بلانیت ثواب غربا ومساکین کو دینا ہوگا۔

    وفی المواھب: وفسد بیع المنقول قبل قبضہ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب البیوع، باب المرابحة والتولیة، ۷:۳۷۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، لا یطیب للمشتري ما ربح في بیع یتعین بالتعیین بأن باعہ بأزید لتعلق العقد بعینہ فتمکن الخبث فی الربح فیتصدق بہ (المصدر السابق، ص: ۲۹۹)، قولہ: ”في بیع یتعین بالتعیین“:أراد بالبیع المبیع وأشار بقولہ: ”یتعین بالتعیین“ کالعبد مثلاً الخ (رد المحتار) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند